پارلیمانی رپورٹرزکی تنظیم کےعہدیداران کو سرفرازبگٹی کی مبارکباد۔۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات 2025-27 میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے صدر ایم بی سومرو، سیکرٹری نوید اکبر، جوائنٹ سیکرٹری اورنگزیب کاکڑ، فنانس سیکرٹری شاکر عباسی، اور انفارمیشن سیکرٹری جاوید حسین کو کامیابی پر خصوصی طور پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ نومنتخب عہدیداران صحافت کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے پارلیمانی رپورٹنگ کے وقار میں مزید اضافہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پی آر اے پاکستان اپنی روایت کے مطابق عوامی مسائل کے حل، شفاف طرز حکمرانی کے فروغ اور جمہوریت کے استحکام میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں