وزیراعلیٰ پنجاب ، پی یوجے کی پنجاب پریس گیلری کو مبارکباد۔۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب اسمبلی پارلیمنٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے نومنتخب صدر خواجہ نصیر،سیکرٹری عباس حیدر نقوی،جائننٹ سیکرٹری فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ امید ہے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیدار ایوان کے تقدس کیلئے مثبت رپورٹنگ کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔دریں اثنا  پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کے الیکشن میں خواجہ نصیر کو مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے اور ان کے ساتھ عباس نقوی  کو سیکرٹری ، سید فرزند علی کو جوائنٹ سیکرٹری اور واصف محمود کو ا سسٹنٹ سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارک دی ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ،نائب صدر ندیم زعیم ،جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ،شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے پیغام میں کہا ہے پنجاب اسمبلی پارلیمانی رپورٹرز پریس گیلری کا پلیٹ فارم عوامی ایشوز کے ساتھ ساتھ  صحافیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے اور انہیں حل کرنے لئے ہمیشہ اہم رہا ہے ۔ یہاں کی صحافی قیادت نے ہمیشہ اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ پیکا جیسے کالے قوانین سمیت ، ہتک عزت کے قانون اور صحافیوں کے خلاف استحقاق بل کی شکل میں لائے گئے قوانین کے خلاف پی یوجے کی قیادت نے ہمیشہ پریس گیلری کے پلیٹ فارم سے تاریخی اور کامیاب جدوجہد کی ہے ۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے کہا کہ خواجہ نصیر کی صورت میں صحافیوں کے پاس ایک مستند لیڈر موجود ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ الیکشن کے عمل میں پارلیمانی رپورٹرز سے نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ان کے مقابلے میں امیدوار نہ لا کر کیا بلکہ ان کی پوری ٹیم کا انتخاب اتفاق رائے سے کیا جو صحافی کمیونٹی کے اتحاد اور جرنلسٹ گروپ کے لیڈر ارشد انصاری کہ قیادت پر بھی اعتماد کا مظہر ہے ۔ پی یوجے کے جنرل سکرٹری قمرالزمان بھٹی نے  پریس گیلری کی منتخب قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی پریس گیلری کی قیادت اپنی روایت کے مطابق صحافیوں کے مسائل کے حل لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرئے گی ۔ انہوں نے پریس گیلری کے سابق سیکرٹری عدنان شیخ کی خدمات کو بھی سراہا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں