phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

وزیراعلی پنجاب نے صحافیوں کی سرپرستی کا عملی ثبوت دیا ہے،ارشد انصاری۔۔

 لاہور پریس کلب ہائوسنگ کالونی فیز ٹو کے لئے صوبائی بجٹ 2025-26 ءکے لئے منظور کردہ 40 کروڑ روپے وزرات اطلاعات پنجاب کو منتقل ہونے پر لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے فیز ٹو کے تمام دوستوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ،سینئر نائب صدر افضال طالب ،نائب صدر صائمہ نواز ، جنرل سیکرٹری زاہد عابد ،جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ،سیکرٹری فنانس سالک نوار اور ممبران گورننگ باڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے صحافیوں سے کیا گیا اپنا وعدہ عملی شکل میں پورا کردیا ہے۔وزیر اعلیٰ کا یہ اقدام صحافیوں اور بالخصوص لاہور پریس کلب کے ساتھ ان کی صحافی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر آئندہ چند دنوں میں زمین کے حصول کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس بھی بلایا جا رہا ہے جس میں میں زمین کی نشاندہی اور خریداری کا تمام پراسس مکمل کرلیا جائے گا۔ لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اس موقع پر سوشل میڈیا پر شکست خوردہ اور مایوس عناصر کی جانب سے فیز ٹو جیسے اہم منصوبے پر کی جانے والی بلا جواز تنقید کو مسترد کیا ہے۔ فیز ٹو ہزاروں صحافیوں اور ان کی فیملی کے گھر کا خواب ہے اور اس کے خلاف پروپگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے 40 کروڑ روپے کی خطیر رقم گرانٹ ان ایڈ کی شکل میں محکمہ وزارت اطلاعات پنجاب کو منتقل ہونے کو سراہتے ہوئے کہ ہے یہ وزیراعلی پنجاب کی صحافیوں سے دوستی اور سرپرستی کا عزم ہے کہ اب یہ رقم پنجاب کے کسی دوسرے منصوبے میں منتقل نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے فیز ٹو کے ممبران سے کہا ہے کہ وہ اپنی ہی چھت کے خلاف پروپگنڈا کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کریں۔انہوں نے فیز ٹو جیسے منصوبے کا سنگ میل عبور کرنے پر تمام ممبران کو مبارک باد دی ہے اور کہا ہے لاہور پریس کلب اس اہم منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں