neo news mein drivers or reporters aik barabar

نیوٹی وی کی خاتون بیوروچیف کے گھر پر فائرنگ۔۔

پاکستان میڈیا کو نسل کی مرکزی و صوبائی قیادت نے فیصل آباد کے سینیئر صحافی ساجد خان اور بیورو چیف نیونیوز ٹی وی جو پر یہ نذیر کے گھر پر فائرنگ اور قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ پاکستان میڈیا کو نسل کے مرکزی پیٹرن انچیف محمد سعید شاہ، مرکزی صدر مهر حمید انور ، مرکزی سینئر نائب صدر مقصود احمد ، مرکزی نائب صدر میاں افتخار رامے ، مرکزی جنرل سیکرٹری مہر کلیم اللہ ، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد آصف چوہدری، مرکزی کو آرڈینیٹر میاں خرم شہزاد ، صوبائی چیئر مین پنجاب رائے بارش علی نے اس واقعہ کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز صحافیوں کیساتھ ایسے واقعات ہونا تشویشناک ہے۔ پی ایم سی حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آزادی صحافت پر حملہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں