26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

نیوزون میں نئے مالک کی آج انٹری۔۔

نیوز ون میں پرانی انتظامیہ کا کام ختم، آج یعنی بارہ ربیع الاول کو نیوزون کے نئے مالک چودھری اورنگزیب ورکرز کے ساتھ آج ملاقات کریں گے اور ان کے سامنے اپنا ایجنڈا رکھیں گے۔ پپو کا کہنا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے حوالے سے نیوزون کے ورکرز کی چھٹیاں، ویکلی آف سب منسوخ کرکے انہیں آج دفتر لازمی پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہاگیا ہے کہ ویل ڈریسڈ ہوکر آئیں۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ ورکرز کی پہلی خواہش اور امید اپنے سیلری اور بقایاجات کے حوالے سے کوئی خوشخبری سننا ہے۔ پورے ستمبر اگلے ہفتے ،اگلے ہفتے کی صدائیں سن سن کر ان کے کان پک چکے ہیں، پپو کا مزید کہنا ہے کہ اب پھر ورکرز سے وعدہ کیاگیا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے پیر یامنگل کو تمام واجبات اور سیلری یکمشت ادا کردی جائیں گی۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اکاؤنٹس والے بیچاروں کو کچھ علم نہیں کہ اگلے ہفتے بھی ورکرز کو واجبات ملیں گے یا نہیں، لیکن دو اینکرز جو شام سات سے آٹھ بجے کے درمیان اپنے ڈائریکٹر نیوز کے کمرے میں گئے اور ان سے تنخواہ کا پوچھا تو انہیں یہی جواب دیاگیا کہ اگلے ہفتے مل جائے گی۔۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ آج تمام ڈیلی ویجز والوں کو نیوزون سے فارغ کردیاگیا ہے، اس کی تفصیل کیا ہے اور نیوزون کے نئے مالک نے ورکرز سے کیا وعدے کئے ، یہ سب اگلی پوسٹ یعنی کل آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں