26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

نیوز ون میں نئی انتظامیہ کی انٹری

الکبیر بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے چوہدری اورنگزیب نے نیوز ون اور وسیب ٹی وی خرید لیا۔ نئی انتظامیہ کی جانب سے عمر احمد خان کو مکمل اختیارات کے ساتھ نیا سی او او ( چیف آپریٹنگ آفیسر) تعنیات کردیا گیا ہے۔ جنہوں نے گزشتہ روز سے باقاعدہ دفتر میں جوائننگ بھی دے دی ہے۔ عمر صاحب اس سے قبل بھی بطور منیجنگ ڈائریکٹر خدمات انجام دے چکے ہیں جس کے بعد وہ نائنٹی ٹو نیوز لاہور چلے گئے تھے۔ ۔ چئیرمین انٹرفلو جناب طاہر اے خاں صاحب کے مطابق کارکنان کے تمام واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ جب کہ موجودہ ملازمین میں سے کسی کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔ دوسری طرف پپو کا کہنا ہے کہ نیوزون اور وسیب کو بھی لاہور شفٹ کیا جائے گا۔ لیکن رواں سال ایسا ہونا ممکن نہیں تاہم اگلے سال توقع ہے کہ لاہور میں ہیڈآفس بنایا جائے جس کے لئے جگہ بھی تلاش کرلی گئی ہے۔۔ پپو کے مطابق نیوزون کے ملازمین اس بات سے خوش ہیں کہ نئی انتظامیہ آگئی اب تنخواہ وقت پر ملا کرے گی لیکن ساتھ ہی اس بات سے بھی پریشان ہیں کہ پرانی پھنسی ہوئی تنخواہیں، بیک لاک یا واجبات کون اور کب ادا کرے گا؟؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں