model o social media star ka nida yasir ke show mein muft janae se inkar

ندایاسر میزبانی میں نادیہ خان سے متاثر۔۔

اداکارہ، ماڈل و میزبان ندا یاسر نے اپنی میزبانی کے شوق سے متعلق لب کشائی کی ہے۔ندا یاسر اور اداکار عمران عباس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ائیرپورٹ پر اپنی فلائٹ کے انتظار میں بیٹھے آپس میں گفتگو کررہے ہیں۔عمران عباس نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ آپ کو مارننگ شو کی میزبانی کا شوق کیسے ہوا؟ جس کے جواب میں ندا یاسر  نےکہا کہ مجھے مارننگ شو کی میزبانی کا شوق اداکارہ و میزبان نادیہ خان کو دیکھ کر ہوا۔انہوں نےکہاکہ اپنے مارننگ شو میں جب نادیہ خان مجھ سے بات کرتی تھیں تو مجھے مزہ آتا تھا، ان کی گپ شپ بہت اچھی ہوتی تھی، یہی وجہ ہےکہ مجھے میزبانی کا شوق نادیہ خان کی وجہ سے ہوا، جو حس مزاح نادیہ خان کے پاس ہے وہ کسی کے پاس نہیں۔واضح رہے ندا یاسر ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو کی میزبان ہیں جو کئی سالوں سے میزبانی کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔میزبانی کے دوران وہ اپنی گفتگو سے اکثر تنقید کی زد میں بھی آجاتی ہیں جبکہ ان پر کافی میمز بھی بنائی جاچکی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں