نام نہاد صحافی تحفظ بل کہاں ہے؟ پی ایف یوجے دستور کا سوال۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے سینئر صحافی اسلم شاہ کی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے جابرانہ قانون کے تحت گرفتاری کی مذمت کی ہے۔پی ایف یو جے  دستورکے مطابق پی کا، یہ متنازعہ قانون، پاکستان کے آئین کے بالکل خلاف ہے کیونکہ یہ اظہارِ رائے کی آزادی کو دبانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔پی ایف یوجے دستور کے صدر حاجی محمد نواز رضا اور سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے اپنے مشترکہ بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اُن عناصر کے خلاف ضروری کارروائی کرے جو حکومتی اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے صحافتی برادری کو اشتعال دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ صحافیوں کو فراہم کی جانے والی نام نہاد صحافی تحفظ بل کہاں ہے اور کیا کوئی اس کی عملی موجودگی دکھا سکتا ہے؟انہوں نے گرفتار صحافی اسلم شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے صحافی سید محمد اسلم شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں متنازعہ پی ای سی اے قوانین کے تحت این سی سی آئی اے کی درخواست پر پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ ان کے خلاف شکایت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے وابستہ ایک سرکاری ملازم نے درج کرائی تھی۔ ہم کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں اور اس بات کی مذمت کرتے ہیں کہ کس طرح تنقیدی آوازوں کو خاموش کرایا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں