نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور۔۔

کراچی میں عدالت نے بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کی ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی  نجی کمپنی سے 53 کروڑ کے بینک فراڈ  کیس  کے سلسلے میں  ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے  بینک کےسابق سی ای او عاطف  خان کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ان کی ضمانت منظور کرلی۔دوران سماعت  سندھ ہائیکورٹ نے دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی بھی توثیق کردی۔یاد رہے کہ اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو نجی بینک میں کروڑوں روپے کے خرد برد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں