sahafio ki hifazat ke hawale se tarbeyati workshop ka ineqad

نادربلوچ کو جاری نوٹس فوری واپس لیا جائے، نیشنل پریس کلب۔۔

سینئر صحافی نادر بلوچ کو این سی سی آئی اے نے دوسرے نوٹس میں لاہور آفس میں طلب کرلیا ہے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس کی سخت مذمت ہے، حکام سے فوری طور پر نوٹس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی سیکرٹری نیز علی ، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے) کی جانب سے صحافی نادر بلوچ کو نوٹس بھیجے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو آئین پاکستان میں دی گئی آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت پر براہ راست قدغن کے مترادف قرار دیا ہے، این پی سی قیادت کی طرف جاری مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ صحافیوں کو ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرنے پر ہراساں کرنا آزادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا۔ این پی سی کی منتخب قیادت نے مطالبہ کیا کہ نادر بلوچ کو جاری کیا گیا نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے اور صحافیوں کے خلاف اس قسم کے اقدامات سے گریز کیا جائے ، بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اگر صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو صحافی برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور آزادی صحافت ، صحافیوں کے وقار اور ان کے آئینی حقوق کے دفاع کے لیے جدو جہد جاری رکھی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں