نائنٹی ٹو نیوزمیں عجیب و غریب حالات ، حبس ذدہ ماحول سے تنگ آکر ایک اور کرنٹ افیئر پروگرام اینکر نے استعفا دے دیا۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ہیڈآفس میں جابجا سی سی ٹی وی کیمروں کا جال بچھادیاگیا ہے ،جس کے بعد ایک ایک سیکنڈ کی لائیوفوٹیج باقاعدہ دیکھی جارہی ہے، ہیڈآفس کے کچھ ملازمین نے عمران جونیئر ڈاٹ کام کو بتایا کہ موبائل فون کے استعمال کو بھی مشکل بنادیاگیا ہے۔جو موبائل فون کان پر لگاتا یا اسے دیکھتا ہے فوری طور پر اس کے ڈپارٹمنٹ ہیڈ کو واٹس ایپ پر اسکرین شاٹ موصول ہوجاتا ہے جس میں اسے موبائل فون استعمال کرتے خفیہ کیمروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔۔مستعفی ہونے والے اینکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ادارہ چھوڑنے سے متعلق پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ۔۔یقین کرنا مشکل ہے کہ ایک ایسا خوبصورت سفر آج اپنے اختتام کو پہنچا۔ تقریباً آٹھ برس قبل میں نے 92 نیوز میں بطور نیوز اینکر قدم رکھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس ادارے نے مجھے صرف نکھارا نہیں بلکہ مجھے ایک مکمل پروگرام اینکر کے طور پر خود کو منوانے کا موقع بھی دیا۔اس دوران نہ صرف صحافت کے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے بلکہ خود کو پیشہ ورانہ طور پر سنوارنے کا بھی موقع ملا۔یہ سفر میرے لیے صرف ایک نوکری نہیں، ایک تربیت ایک اعتماد ایک رشتہ تھا جس میں نہ صرف کام سیکھا بلکہ زندگی کے کئی سبق بھی سمیٹے ۔ اب جب میں 92 نیوز سے رخصت لے رہا ہوں، تو دل میں صرف شکر گزاری ہے۔ ان سب ساتھیوں کا جنہوں نے اس سفر کو قابل فخر بنایا اور ان ناظرین کا جنہوں نے ہمیشہ اعتماد کیا۔میری دلی دعا ہے کہ 92 نیوز مزید ترقی کرے، نئے سنگ میل عبور کرے، اور صحافت کی بلندیوں کو چھوئے۔ اور میرے لیے، بس یہی امید ہے کہ اگلا پڑاؤ بھی اسی محبت اور اعتبار سے مزین ہو۔آپ سب پر سلامتی ہو۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوزکے ڈیجیٹل پر سب سے زیادہ اسی اینکر کے ویوز آتے ہیں اور اسی اینکر کے کلپس سے ادارے کو ٹھیک ٹھاک آمدنی ہوتی ہے، یہ آمدنی ہر ماہ اتنی ہوتی ہے کہ نہ صرف اس اینکر کی تنخواہ آسانی سے ادا کی جاسکتی ہے بلکہ دیگر اینکرز بھی اس میں نمٹائے جاسکتے ہیں۔۔
