میڈیا مالکان  ورکرز کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کریں،کے یوجے ورکرز۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز  کے صدر  فواد محمود ، سیکرٹری ندا آصف ، سینئر نائب صدر علی سرور ، نائب صدر علی عبّاس زیدی ، سیکرٹری اطلاعات باغی ساگر ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سامی میمن اور مجلس عاملہ کے ارکان   نے ٹیلی ویژن چینلز کے مالکان سے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کا  مطالبہ کیا ہے۔بیشتر میڈیا ورکرز نے  کے یو جے ورکرز کے صدر  فواد محمود اور  مجلس عاملہ  کو بتایا کہ کلفٹن میں موجود ایک نجی سندھی چینل اور طارق روڈ پر  قائم اردو نیوز چینل میں میڈیا ورکرز  تنخواہوں کی  ادائیگی میں تاخیر کا سامنا کر رہے ہیں، بعض تو تین سے چار مہینے تک انتظار کر رہے ہیں کچھ جبری برطرفی کی نذر ہوگئے۔ایسی تاخیر نہ صرف ناقابل برداشت ہے بلکہ وہ میڈیا ورکرز کی زندگیوں پر بھی منفی اثر ڈال رہی ہے جو اپنے بنیادی ضروریات کے لیے تنخواہوں پر انحصار کرتے ہیں۔ مالی دباؤ بہت سے محنتی صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو خطرناک حالات کی طرف دھکیل رہا ہے، جس سے ان کی کارکردگی بری طرح سے  متاثر ہو رہی ہے۔کراچی یونین آف جرنلسٹس ورکرز   تمام میڈیا چینل کے مالکان سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ  میڈیا ورکرز  کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو ترجیح دیں اور اپنے ملازمین کو منصفانہ اور بروقت معاوضہ فراہم کریں۔ ہم میڈیا صنعت کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے معاشی حقوق کا خیال رکھیں اور ان کی بھلائی کی حمایت کریں۔ اگر میڈیا ورکرز کو ان کا محنتانہ وقت پہ ادا نہ کیا گیا تو کراچی یونین اف جرنلسٹس ورکرز  متعلقہ چینل کہ دفتر کے باہر احتجاجی  مظاہرہ کرے گی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں