saniha motorway par baqaida film banane ka aelaan

موٹروے کیس،رپورٹنگ پر پابندی کا حکم معطل کا تحریری حکم جاری۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے زیادتی کیس کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرنے اور ملزموں کی تصاویراور ویڈیو چلانے پر پابندی عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان اور جسٹس شکیل الرحمٰن کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ابوذر سلمان خان ایڈووکیٹ کی درخواست پر 3صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ،عدالتی حکم کے مطابق موٹروے زیادتی کیس کے ملزم عابد، شریک ملزم اورمدعی کی تصاویر،ویڈیوچلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا گیا ہے ،عدالت نے قرار دیا کہ میڈیا کو مقدمہ کی رپورٹنگ سے نہیں روکا جاسکتا ، پیمرا ملزمان کی گرفتاری سے متعلق وزرااورمشیروں کی پریس کانفرنس کاریکارڈ آئندہ سماعت پر پیش کرے ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں