من مست ملنگ کےرومانوی مناظرمیں مشکل پیش آئی،سحرہاشمی۔۔

مقبول ڈرامے ’من مست ملنگ‘ کی اداکارہ سحر ہاشمی نے اعتراف کیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے میں رومانوی مناظر فلمانا مشکل کام تھا، وہ ساتھی اداکار دانش تیمور سے آنکھ تک نہیں ملا پاتی تھیں۔’من مست ملنگ‘ کے رومانوی مناطر پر ڈرامے کو شدید تنقید کا سامنا ہے اور صارفین اس پر پابندی لگانے کا مطالبہ بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ڈرامے کے متعدد رومانوی مناظر میں سحر ہاشمی اور دانش تیمور کو انتہائی بولڈ رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے۔ڈرامے میں دونوں نے میاں اور بیوی کا کردار ادا کیا ہے، تاہم ڈرامے میں ان کے متعدد ایسے رومانوی مناظر ہیں، جنہیں معیوب قرار دیا جا رہا ہے۔ان پر فلمائے گئے رومانوی مناظر میں سے ایک منظر میں دونوں میاں اور بیوی ایک دوسرے کے ہاتھوں کو ہتھکڑی سے باندھ کر بستر پر سوتے دکھائے گئے ہیں جب کہ ایک منظر میں دانش تیمور اہلیہ کے ہاتھ اور پاؤں رسی سے باندھتے دکھائی دیتے ہیں۔اسی طرح ڈرامے میں ایک سے زائد مناظر میں دانش تیمور کو سحر ہاشمی کے ساتھ ڈانس بھی کرتے دکھایا گیا ہے۔اب اداکارہ سحر ہاشمی نے ڈرامے میں فلمائے گئے رومانوی مناظر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بولڈ مناظر شوٹ کرواتے وقت مسائل ہوئے۔سحر ہاشمی نے ’فوچیا میگزین‘ کو چند دن قبل دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہیں ’من مست ملنگ‘ میں رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت مشکل پیش آئی۔ وہ دانش تیمور سے آنکھیں نہیں ملا پا رہی تھیں، اس لیے دانش تیمور نے بھی انہیں سمجھایا۔ان کا کہنا تھا کہ دانش تیمور نے بھی انہیں یہی سمجھایا کہ ایسے مناظر کے وقت براہ راست آنکھوں میں آنکھیں نہیں ملائی جاتیں بلکہ سائیڈ میں دیکھا جاتا ہے۔سحر ہاشمی نے اعتراف کیا کہ ’من مست ملنگ‘ میں رومانوی مناظر شوٹ کرواتے وقت انہیں مشکل پیش آئی لیکن ڈرامے کی تمام ٹیم نے ان کے ساتھ تعاون کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں