معروف یوٹیوبر آن لائن فراڈ سے بچ گیا۔۔

معروف یوٹیوبر عمار خان یاسرآن لائن فراڈ سے بچ گئے۔ انہوں نے پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں میزان بینک کے آفیشل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کال کرنے والا اس کے بینک اکاؤنٹ کی مکمل تفصیلات بتا کر OTP مانگ کر اکاؤنٹ خالی کرنے کی کوشش کرتا رہالیکن میں  نے کال ریکارڈ کی اور ویڈیو کے ذریعے عوام کو خبردار کیا۔تفصیلات کے مطابق عمار خان یاسر کا کہناتھا کہ ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں، جس کے بعد متعدد لوگوں نے رابطہ کرکے بتایا کہ وہ بھی ایسے ہی فراڈ کا شکار ہو چکے ہیں۔ کئی افراد کے 10 ہزار سے 3 لاکھ روپے جبکہ ایک شخص کے 16 لاکھ روپے تک نکال لیے گئے۔ فراڈ کرنے والوں کے پاس میری اہلیہ کا ATM کارڈ نمبر، تفصیلات اور دیگر معلومات پہلے سے موجود تھیں، حالانکہ یہ کارڈ کبھی کسی دکان، POS مشین یا آن لائن استعمال نہیں ہوا۔ان کا کہناتھا کہ یہ ڈیٹا کہیں نہ کہیں سے بینکنگ سسٹم کے اندر سے لیک ہوا ہے۔ بینک خود ایسا نہیں کرتے، مگر حقیقت یہ ہے کہ ڈیٹا سکیمرز تک پہنچ رہا ہے  اور یہی اصل خطرہ ہے۔واقعے کے بعد میزان بینک ہیڈکوارٹر کی جانب سے مجھ سے رابطہ کیا گیا، اور بتایا گیا کہ معاملہ سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے اور متعلقہ برانچ اس سے مزید معلومات لے گی تاکہ عوام کو بہتر طریقے سے آگاہ کیا جا سکے۔عمار کا کہناتھا کہ میں نے بینک حکام سے درخواست کی کہ ایک سائبر سیکیورٹی ماہر بھی فراہم کیا جائے تاکہ پوڈکاسٹ کے ذریعے لوگوں کو اس فراڈ کے طریقۂ کار اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا جا سکے۔سکیمرز بینک کے آفیشل نمبرز تک spoof کر لیتے ہیں۔کال کتنی ہی اصلی لگے اپنا CNIC، ATM تفصیلات یا OTP کبھی بھی نہ دیں۔بینک کبھی بھی OTP نہیں مانگتا۔آپ کے نمبر پر آنے والا ہر کوڈ صرف آپ کی ذاتی سکیورٹی کے لیے ہوتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں