مطیع اللہ جان کو نیشنل پریس کلب کا تیسرا نوٹس جاری۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے سینئر صحافی مطیع اللہ جان کو تیسرا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ اٹھائیس اپریل سے سات مئی کے مختصر عرصے (9روز) میں تین نوٹسز کا اجرا اس عجلت پر کئی سوالات کھڑے کرتا ہے۔ واضح رہے کہ ایک دھڑے کے علاوہ پریس کلب کے تمام گروپس اس کمیٹی کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔ڈیموکریٹس گروپ سمیت دیگر حلقوں کا موقف ہے کہ یہ یکطرفہ کارروائی ہے، جہاں درخواست گزار ہی منصف بنے بیٹھے ہیں اور سوشل میڈیا مہم کے ذریعے اپنا فیصلہ پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں۔ معاملے کی انکوائری کے لئے ڈیموکریٹس کی جانب سے حامد میر، ندیم ملک، کاشف عباسی اور عاصمہ شیرازی کے نام تجویز کیے گئے ہیں، مگر افضل بٹ گروپ آزاد صحافیوں کے بجائے ان افراد سے تحقیقات کرانے پر بضد ہے جو پہلے ہی مطیع اللہ جان کی رکنیت منسوخ کرنے کا ارداہ ظاہر کرچکے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں