مرید عباس قتل کیس، ملزم کی اسپتال میں سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت۔۔

‏مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔۔  گزشتہ پیشی پر نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس کے ملزم عاطف زمان کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست منظور کرلی گئی، کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی تھی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف ہے، فوری میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔وکیل مدعی جبران ناصر نے کہا کہ ملزم کا بھائی ضمانت مسترد ہونے پر سپریم کورٹ سے فرار ہوچکا ہے، اسپتال میں علاج کے نام پر ملزم عاطف زمان بھی فرار ہو سکتا ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ جیل میں قید ملزم کی صحت و زندگی کی حفاظت ریاست کی ہے، کسی بھی ملزم کو علاج و معالجے یا آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ اطلاعات کے مطابق ملزم عاطف زمان کے جناح اسپتال میں سیکورٹی انتظامات کا معاملہ،وکیل جبران ناصرنےآئی جی سندھ کوخط لکھ دیا۔۔جبران ناصر ایڈووکیٹ نے خط میں لکھا ہے کہ ملزم کےفرارکےپیش نظرسیکورٹی کےمناسب انتظامات کیےجائیں،آئی جی سندھ نےانچارج سینٹرل جیل کو عاطف زمان کی سیکورٹی کے مناسب انتظامات کی ہدایت کردی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں