کے یو جے(دستور) بول ایکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) بول ایکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی پریس کلب میں منعقد ہوا ۔۔۔اجلاس میں کے یو جے دستور کے صدر نصراللہ چوہدری نائب صدور منصور احمد اور فاروق سمیع ۔کراچی پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ۔کے یو جے کے سابق سیکریٹری نعمت خان بول ایکشن کمیٹی کے فوکل پرسن عبید شاہ ۔ سہیل رب ۔فرحان گل ۔راجہ عمران اور ریحان شریک ہوئے اجلاس میں بول ملازمین کے واجبات کے حصول کیلئے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں متاثرین کے واجبات کے حصول کیلئے کوششوں کو مزید مربوط اور تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا کے یو جے کی جانب سے بول متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
Facebook Comments
