phase two ka ifteta marium nawaz khud karen

لاہور پریس کلب کی نئی باڈی کا پہلا اجلاس، اہم فیصلوں کا اعلان۔۔

لاہور پریس کلب کی نو منتخب گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس صدرار شد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں سینئر نائب صدر سلمان قریشی ، نائب صدر ناصره عقیق ، نائب صدر (خاتون) مدیحہ الماس ، جنرل سیکرٹری افضال طالب، جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ، فنانس سیکرٹری سالک نواز، اراکین گورننگ باڈی آشر جان ( مینارٹی)، سید سجاد کاظمی ، سر مد فرخ  خواجہ، الفت  مغل، اسد محمود، محمد احمد رضاء ،سید بدر سعید، کامران خان، ربیعہ عظمت اور ظہیر شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز کلام پاک سے کیا گیا۔ صدرا رشد انصاری نے اجلاس میں تمام اراکین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب کے ممبران نے ہمیں منتخب کر کے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد کر دی ہے اور اب یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی توقعات پر پورا اتریں جس کے لئے کلب  کی منتخب باڈی کوکلب  اور ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے مل جل کر بھر پور محنت کرنا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے تعاون سے انشاء اللہ فیز ٹو کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی آئندہ ماہ متوقع ہے لہذا فیز ٹو کے تمام ممبران ڈولپمنٹ چارجز مقررہ تاریخ تک جمع کرا دیں تاکہ ان کے نام بھی قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیرون میں جو کام  رکے ہوئے ہیں، ممبران کو پلاٹوں کا  مسئلہ ہے یا ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں ان مسائل کو آئندہ بورڈ کی میٹنگ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ ایف بلاک میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور ایف بلاک کے ممبران اپنے ذمہ واجبات ادا کر کے گھروں کی تعمیر کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  کلب کی  تزئین و آرائش کی جائے گی۔ اجلاس میں درج ذیل فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ پریس کلب  اور ممبران کے تقدس کو پامال کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا، انھیں نوٹسز جاری کئے جا رہے ہیں اور آئندہ بھی جو ادارے یا افرا د کلب  اور ممبران کے خلاف کسی بھی پلیٹ فارم پر غلط پراپیگنڈہ کریں گے انھیں نوٹس جاری کئے جائیں گےتا کہ سب کی عزت محفوظ رہ سکے۔۔کو نسل ممبران اور لائف ممبران کی ممبر شپ لسٹیں اسکروٹنی کے لئے فوری طور پر آویزاں کی جارہی ہیں ۔ ممبران اپنے اعتراضات کلب  آفس میں جمع کرادیں۔ اعتراضات داخل کرنے والے ممبران کا نام صیغہ راز میں رکھے جائیں گے تاکہ شفاف اسکروٹنی کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔آئینی کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق جو ممبر ان مختلف اداروں  میں پی آراو اور وکلاء ہیں  ان کی ممبر شپ کو نسل ممبر سے ایسوسی ایٹ ممبر شپ میں شفٹ کر دی جائے گی۔ اور جو ممبران سیاسی جماعتوں یا مذہبی جماعتوں سے وابستہ ہیں ان کے کیسر آئینی کمیٹی کے سپرد کئے جائیں گے۔آئین میں موجود خواتین کی مخصوص نشست پر سابقہ ادوار میں تین مرتبہ انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین پر الیکشن لڑنے کی عائد پابندی کی شق کو فوری ختم کر لیا جائے گا۔فیز ٹو کے تمام الاٹی  ممبران 10 فروری تک ڈویلپمنٹ چارجز کی مد میں رقم جمع کرا دیں ۔ اس میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور قرعہ اندازی میں صرف ان ممبران کو ہی شامل کیا جائے گا جو مقررہ تاریخ تک ڈویلپمنٹ چارجز جمع کرا دیں گے۔لاہور پریس کلب کے انتخابات کو جدید خطوط پر منعقد کرانے کے لئے بائیو میٹرک طریقہ کار اختیار کرنے پر حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں