لاہور پریس کلب اور پیک سلوشنز گروپ ( پیک سلوشنز انسٹی ٹیوٹ، پیک سلوشنز کالج ) کے مابین دی ایڈووکیٹ پوسٹ کے تعاون سے معز زممبران اور ان کے اہلخانہ کواعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے معاہدہ طے پا گیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر افضال طالب اور پیک سلوشنز گروپ کے سی ای او مدثر ندیم چوہدری نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق پیک سلوشنز گروپ میں سالانہ 50 سیٹوں پر 50 فیصد رعایت کے ساتھ داخلے دیئے جائیں گے جس میں 40 پروفیشنل شارٹ کورسز جبکہ 10 پوسٹ گریجوایٹ لیول پر داخلے ہوں گے۔ افضال طالب نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہور پریس کلب نے معزز ممبران اور ان کی فیملیز کو جدید دور کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے ملک کے نامور اور جدید تعلیمی اداروں میں رعائتی فیسوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں اور آج کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں جدید تعلیم حاصل کرنے کے لئے پیک سلوشنز کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے لئے ہم پیک سلوشنز انتظامیہ کے مشکور ہیں۔ پیک سلوشنز گروپ کے سی ای او مدثر ندیم چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ انھیں لاہور پریس کلب آکر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، وقت کے تقاضوں کے پیشے نظر جدید تعلیم حاصل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، لاہور پریس کلب اور پیک سلوشنز کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق ہم ملک کے اہم شعبے سے وابستہ افراد کو خدمات مہیا کرنے جارہے ہیں جو ہمارے لئے باعث اعزاز ہے۔ افضال طالب نے معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پر ایڈیٹر انچیف دی ایڈووکیٹ پوسٹ عبدالرافع کی خدمات کو سراہا۔ معاہدے کی تقریب میں لاہور پریس کلب کے قائم مقام صدر افضال طالب ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، پیک سلوشنز کے سی ای او مدثر ندیم چوہدری علی حسین ، وحید احمد ، عماد علی سمیت نمایاں افراد نے شرکت کی۔
