فیز ٹو ممبران کے کور گروپ کا اجلاس لاہور پریس کلب میں ہوا۔ تلاوت کلام پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد ممبران نے خیالات کا اظہار کیا۔ ابتدائیے میں احمد صابر چغتائی نے فیز ٹو کے اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے فیز ٹو پراجیکٹ سے متعلق کچھ اجتماعی سوالات اور مطالبات پیش کیے۔ صابر چغتائی نے موجودہ باڈی سے مطالبہ کیا کہ فیزٹو کی سائیٹ کے وزٹ کی حتمی تاریخ دی جائے۔ وزیر اطلاعات کے سکروٹنی سے متعلق بیان کی وضاحت کی جائے۔ ان کے بیان سے کلب ممبران کی سکروٹنی کا تاثر ملا ہے، جس کی وضاحت ضروری ہے۔ انہوں نے الاٹمنٹ لیٹرز کی تقسیم کی حتمی تاریخ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ اور فیزٹو کے ایسے ممبران جنہیں ابھی تک الاٹمنٹ فارم ہی نہیں ملے انہیں فوری طور پر فارم اور واؤچر جاری کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ فیز ٹو کور گروپ اجلاس میں سینئر نائب صدر افضال طالب، ممبر گورننگ باڈی محبوب چوہدری اور خواجہ سرمد اور سابق ممبر گورننگ باڈی عالیہ خان و ظہیرشیخ کے علاوہ کاشف کمبوہ، میاں سرفراز، سجاد اعوان، ناصر محمود، اے آر گل اور عبدالرؤف خان سمیت کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔ ممبر گورننگ باڈی سید بدر سعید، سابق جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جھکڑ اور شاہد شوکت نے فیزٹو قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں موجود تمام ارکان نے خیالات کا اظہار کیا اور فیزٹو کے سمیت پراجیکٹ کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا۔ سابق ممبر گورننگ باڈی اور فیزٹو تحریک کے روح رواں احمد رضا نے ممبران کی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے جلد ڈاؤن پیمنٹ جمع کرانے اور فیزٹو اتحاد کیلیے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا فیزٹو کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں جائے گی۔ اجلاس میں ممبران نے فیزٹو کی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔۔
