فورتھ پِلر میڈیا واچ ڈاگ کا تعزیتی اجلاس۔۔

 فورتھ پِلر میڈیا واچ ڈاگ کے زیراہتمام  سینئر جرنلسٹ مرحوم مظہر اقبال کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ان کی صحافتی خدمات اور اصول پسندی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ مظہر اقبال کی وفات صحافتی دنیا کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، ان کی جدوجہد نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے اور ان کا مشن جاری رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین فورتھ پِلر میڈیا واچ ڈاگ فاروق مرزا نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مظہر اقبال ہمیشہ حق اور سچائی کے علمبردار رہے۔ وہ سفید پوش صحافیوں کی فلاح کے لیے سرگرم تھے اور فورتھ پلر کے ساتھ مل کر ہزاروں صحافیوں کی مدد کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صحافتی تنظیموں کو نااتفاقیوں کو ختم کرکے ایک آواز بننا ہوگا تاکہ حقوق کے لیے موثر جدوجہد ہو سکے۔نعمان مظہر، صاحبزادہ مرحوم مظہر اقبال نے کہا کہ ان کے والد نے ہمیشہ پسماندہ صحافیوں کی فلاح کا خواب دیکھا۔ وہ فاروق مرزا اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس مشن کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے تمام صحافیوں سے اپیل کی کہ مرحوم کے مشن کو جاری رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔حاجی نواز رضا، صدر پاکستان فیڈرل  یونینز آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے دستور) نے کہا کہ مظہر اقبال کی جدائی ایک بڑا خلا ہے، لیکن ان کا ورثہ ہمیں باہمی ناچاکیاں ختم کرکے ایک آواز بننے کی تلقین کرتا ہے۔پیر عبدالرزاق چشتی، سیکریٹری اطلاعات آر آئی یو جے ورکرز نے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ مظلوم طبقات کی آواز بلند کی اور سچائی کا پرچم تھامے رکھا۔توصیف احمد ملک، نائب صدر پی ایف یو جے ورکرز نے کہا کہ مظہر اقبال اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہ کرنے والے ایک سچے اور باکردار صحافی تھے۔شہزاد ملک، سینئر صحافی نے کہا کہ مرحوم کی زندگی نوجوان صحافیوں کے لیے ایک مثال ہے اور ان کی جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔راجہ خاور نواز، صدر کشمیر جرنلسٹس فورم نے کہا کہ مرحوم کا مشن اب سب کا مشترکہ فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ نعمان مظہر نے اپیل کی ہے، ہم سب مل کر پسماندہ صحافیوں کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔طارق  محمود چوہدری، صدر اے پی پی ایمپلائز یونین نے کہا کہ مظہر اقبال کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ وہ سچائی اور اصول پسندی کے پیکر تھے۔شکیل احمد قرار، سابق صدر نیشنل پریس کلب نے کہا کہ مظہر اقبال جیسے صحافی ہزاروں سفید پوش صحافیوں کی مدد کرتے رہے۔ ان کی جدوجہد ایک شعلہ تھی جو اب بھی جل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی دنیا کا خلا صرف ناچاکیوں کو ختم کرکے ایک آواز بننے سے پر کیا جا سکتا ہے۔فاروق فیصل خان، سینئر صحافی  اور سابق صدر پریس نے کہا کہ جیسا کہ فاروق مرزا نے کہا، فورتھ پلر کا پلیٹ فارم کھلا ہے اور مرحوم کے مشن کو آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔طارق عثمانی، صدر آر  ۔آئی۔ یو ۔جے( برنا) نے کہا کہ مظہر اقبال کی جدائی نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ صحافتی برادری کے لیے بھی ایک بڑا صدمہ ہے، تاہم ان کا نام ہمیشہ عزت و احترام سے لیا جائے گا۔شکیل احمد، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے  (آئی ایف جے) نے کہا کہ مرحوم کی جدوجہد اور ورثہ نئی نسل کے صحافیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔تنویر اعوان، جنرل سیکریٹری فورتھ پلر میڈیا واچ ڈاگ نے اختتامی کلمات میں کہا کہ مظہر اقبال کی جدوجہد اور ورثہ ہمیشہ رہنمائی فراہم کرتے رہیں گے اور فورتھ پلر کا پلیٹ فارم صحافیوں کے حقوق کے لیے ہمیشہ دستیاب رہے گا۔اجلاس میں ملک کے ممتاز صحافیوں اور میڈیا شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں سید عادل شاہ، ایڈیٹر ان چیف پاکستان کھپے، سید بلال عزت نقوی، سیف اللہ سیف ایڈیٹر ان چیف مرکز گروپ،راجہ عدنان شمائلہ نورین نائب صدر اے پی پی ایمپلائز یونین، صنم جونیجو انفارمیشن سیکریٹری، رخشندہ تاج بلوچ، طاہر محمود جوائنٹ سیکریٹری، ظاہر شاہ کاظمی، حسن رضا۔عامر نواز خان ۔فرحت فاطمہ اور  شائستہ حسن اور رانا کوثر اور دلشاد ھادی شامل تھے۔اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ راجہ جاوید شہر نامہ کے ایڈیٹر ان چیف مرحوم کی یاد میں  “مظہر اقبال میموریل ہاکی ٹورنامنٹ” منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کا اختتام مرحوم مظہر اقبال کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت پر ہوا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں