neo news mein drivers or reporters aik barabar

فنڈزنہیں تنخواہ کہاں سے دیں، نیونیوز انتظامیہ ۔۔

نیو نیوز میں تنخواہوں کا سنگین بحران، ستمبر کی تنخواہ تاحال بقایا — ملازمین ذہنی دباؤ کا شکار۔۔تفصیلات کے مطابق  نیو نیوز میں تنخواہوں کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارے کے ملازمین کو ستمبر کی تنخواہ تاحال ادا نہیں کی جا سکی۔ رواں سال کے آغاز سے ہی اسٹاف کو دو دو ماہ بعد ایک تنخواہ مل رہی ہے، جب کہ 50 ہزار سے کم تنخواہ لینے والے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ بعد اور 50 ہزار سے زائد تنخواہ لینے والے ملازمین کو ڈھائی ماہ بعد ادائیگی کی جا رہی ہے۔ مسلسل تاخیر کے باعث ورکرز شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو نیوز میں سرکاری و غیر سرکاری اشتہارات دن کے اوقات میں ہر گھنٹے اوسطاً 25 منٹ کے لیے نشر ہوتے ہیں، اس کے باوجود اسٹاف کو بروقت تنخواہ نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے۔ تنخواہوں کے حوالے سے جب ملازمین متعلقہ اکاؤنٹس حکام سے رابطہ کرتے ہیں تو انہیں فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ  کر دیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں