پنجاب میں گردوں کی غیر قانونی ٹراسپلانٹ کا بڑے اسکینڈل کا سرجن ملزم مسلح افراد نے پولیس کی حراست سے فرار کروا دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور پولیس ملزم سرجن فواد ممتاز کو مبینہ طور پر جائے وقوعہ کی نشاندہی پر لے رہی تھی کہ راستے میں 4 مسلح افراد نے پولیس کے 5 اہلکاروں کو بندوقوں کے نشانے پر لے کر بے بس کر دیا۔ ملزمان نے ملزم فواد ممتاز کی ہتھکڑیاں کھولیں اور پولیس اہلکاروں کی نظروں کے سامنے ملزم کو اپنے ساتھ بھگا کر لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ سرجن فواد ممتاز پر معروف کامیڈین عمرشریف کی بیٹی ، سعودی باشندوں سمیت متعدد افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کر چکا ہے اور اس کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہیں۔ ملزم فواد ممتاز کو لاہور پولیس اٹک جیل سے چند روز قبل لاہور لائی تھی۔
Facebook Comments