علیمہ خان کی میڈیا ٹاک میں بدمزگی، عون شیرازی  کی وضاحت۔۔

علیمہ خان کی میڈیا ٹاک کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوئی جب وہ صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیے بغیر واپس چلی گئیں۔اڈیالہ کے باہر پریس کانفرنس کرنے کے بعد علیمہ خان وہاں سے روانہ ہوگئیں۔ اس دوران صحافی  اور سچ ٹی وی کے ہیڈ آف انویسٹی گیشن سیل سید عون شیرازی نے احتجاج کیا اور بلند آواز میں علیمہ خان سے  کہا کہ ” آپ نے وعدہ کیا تھا کہ آپ آج میڈیا کے سوالوں کا جواب دیں گی۔تاہم علیمہ خان اپنی گاڑی میں جا بیٹھیں اور ان کی بات کو نوٹس نہیں کیا۔ اس پر عون شیرازی مزید بھڑک گئے اور ببانگ دہل  علیمہ خان سے کہا ” اگر آپ سوالوں کے جواب نہیں دیں گے تو آپ کو میڈیا ٹاک بھی نہیں کرنے دیں گے۔۔عون شیرازی نے اس حوالے سے بتایا کہ علیمہ خان کا یہ وتیرہ رہا ہے کہ وہ اپنی بات کرکے چلی جاتی ہیں، آج جب وہ میڈیا ٹاک کیلئے آئیں تو ہم نے پہلے ہی ان سے درخواست کی تھی کہ وہ ہمارے سوالات بھی لیں، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ وہ تمام سوالات کے جواب دے کر جائیں گی، تاہم جیسے ہی ان کی میڈیا سے بات چیت ختم ہوئی وہ کوئی جواب دیئے بغیر چلی گئیں۔۔ عون شیرازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے حامی صحافی اور یوٹیوبرز اس حوالے سے صبح سے پراپیگنڈا کررہے ہیں کہ میں نے علیمہ خان کو دھمکی لگائی ہے، جب کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں