عدالت نے فائروال کی تنصیب کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔۔

پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی  مواد شیئر ہونے کے خلاف دائر درخواست پر  مختصر آرڈر جاری کردیا۔عدالت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کو نوٹس جاری کردیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ پی ٹی اے فائر وال کی تنصیب سے متعلق تفصیلی رپورٹ   جمع کریں،  پی ٹی اے کے مطابق سوشل میڈیا فلیٹ فارمز پر غیر قانونی مواد آپلوڈنگ کو بلاک کرنے کے لیے دائر وال تنصیب کیا جارہا ہے۔حکم نامے کے مطابق درخواست گزار نے سوشل میڈیا سے متعلق دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنانے کے لیے مہلت مانگ لی ، درخواست پر مزید سماعت 11 فروری تک ملتوی کی جاتی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں