log aankho or awaz se pehchan lete hein

عامر لیاقت کی سابق اہلیہ کو گولڈن ویزا مل گیا۔۔

معروف  ٹی وی اینکر مرحوم عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ و اداکارہ طوبیٰ انور کو دبئی کا ‘گولڈن ویزا’ مل گیا۔اداکارہ طوبیٰ انور نے اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنانے کے لیے سوشل میڈیا کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی پہلی تصویر میں طوبیٰ انور کو دبئی حکام کی جانب سے اپنا ‘گولڈن ویزا’ وصول کرتے ہوئے دِکھایا گیا جبکہ اگلی تصویر میں وہ دبئی کے جھنڈے کے ساتھ کھڑی ہیں۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ‘الحمداللہ! میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بےحد شُکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے اپنے ملک کے گولڈن ویزا سے نوازا’۔طوبیٰ انور نے مزید کہا کہ ‘متحدہ عرب امارات بھی اب میرا اپنا گھر ہے’۔یاد رہے کہ طوبیٰ انور نے سال 2018 میں خاموشی سے  مرحوم عامر لیاقت سے شادی کی تھی، شادی کے بعد طوبیٰ نے اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھ لیا تھا لیکن سال 2022 میں اُنہوں نے مرحوم عامر لیاقت سے خلع لے لی تھی۔مرحوم عامر لیاقت سے علیحدگی کے بعد طوبیٰ انور کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں