عام آدمی حق بات کہنے سے خوفزدہ ہوچکا ہے، صحافی ضعیم لغاری۔۔

صحافی ضعیم لغاری نے بتایاکہ مزدور ڈرے ہوئے ہیں، کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں اور مزدوروں کا کہنا ہے کہ کوئی بات کریں تو اٹھا لیں گے۔ضعیم لغاری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ “مریم نواز صاحبہ کے پنجاب میں مزدوروں کے انٹرویو کے لیے گیا تو ایک نہایت افسوسناک اور چونکا دینے والی صورتحال دیکھنے کو ملی، جب ان سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ کھل کر بولنے سے گریز کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم مہنگائی یا حالات کے خلاف بات کریں گے تو ہمیں اٹھا لیا جائے گا، جب پوچھا کہ کون اٹھائے گا تو جواب ملا کہ پولیس لے جاتی ہے۔صحافی کا کہناتھاکہ یہ سن کر دل دکھ سے بھر گیا کہ ایک عام آدمی اپنے حق کی بات کرنے سے بھی خوفزدہ ہو چکا ہے،اگر شہری کو سچ بولنے کی قیمت آزادی کی صورت میں ادا کرنی پڑے تو یہ لمحہ یقیناً انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہی ہے وہ فضا جسے آج مریم نواز کے پنجاب کی حقیقت کہا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں