طیب بلوچ تشدد کیس، بیرسٹر گوہر نےمعذرت کرلی۔۔

راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی ہے۔پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہوا غلط ہوا، اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر خان نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو گلے بھی لگایا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان نے دو روز قبل علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔تھانہ صدر بیرونی پولیس نے گزشتہ روز علیمہ خان، نعیم پنجوتھہ اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔صحافیوں پر تشدد کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کرلیں۔مقدمہ صحافی طیب بلوچ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔راولپنڈی میں واقع اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے مقدمے میں پولیس نے دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں