صحافیوں کیلئے ریلوے  کی نئی رعایتی پالیسی کا اعلان۔۔

پاکستان ریلوے کا رعایتی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ ، ریلوے کی تمام رعایتوں پر 50 فیصد کی حد مقرر کر دی گئی ۔وفاقی وزیر ریلوے کی ہدایت پر نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صحافیوں کے لیے ریلوے رعایت 80 فیصد سے کم کر کے 50 فیصد کر دی گئی ، صحافی سال میں صرف 10 سنگل سفروں پر رعایت حاصل کر سکیں گے ۔ صحافیوں کے شریکِ حیات کو ملنے والی 50 فیصد رعایت فوری ختم ۔ گرین لائن، پاک بزنس اور شاہ حسین ایکسپریس پر رعایت میسر نہیں ہوگی ۔ تمام آؤٹ سورسڈ ٹرینیں بھی نئی رعایتی پالیسی سے مستثنیٰ قرار دے دی گئیں۔ریلوے حکام  کا کہنا ہے رعایتوں میں کمی کا فیصلہ ملک میں جاری مالی بحران اور کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا ۔ نئی پالیسی کا مقصد تمام کیٹیگریز کے لیے یکساں نظام وضع کرنا ہے، سی ای او پاکستان ریلوے کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن تمام ڈویژنز کو ارسال کر دیاگیا۔دریں اثنا پی ایف یوجے کے سیکرٹری ارشدانصاری کا کہنا ہے کہ صحافیوں کی شریک حیات کو ملنے والی پچاس فیصد رعایت بحال ہوجائے گی، اس حوالے سے انہوں نے ریلوے کے وفاقی وزیر حنیف عباسی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صحافیوں کی شریک حیات کے لئے سفری رعایت بحال کردی جائے گی۔۔ارشدانصاری کا مزید کہنا تھا کہ  حنیف عباسی نے انہیں بتایا ہے کہ یہ اقدام حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس سے حالات نارمل ہوتے ہی فوری بحال کردیاجائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں