صحافیوں کیلئے اے آئی بارے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد۔۔

صحافیوں کی ملک گیر تنظیم پی ایف یو جے ورکرز اور زیبسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک و تعاون سے ارٹیفیشل انٹیلیجنس اے آئی بارے ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ,جس سے آئی ٹی کے ماہرین اے آئی کو بہتر سمجھنے والے ٹرینرز اور اساتذہ کی طرف سے خصوصی لیکچرز کا اہتمام کیا گیا ,پی ایف یوجے ورکرز کی یہ ٹریننگ ورکشاپ بالخصوص سندھ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کیلئے تھی۔جس میں سندھ سے آئے ہوئے صحافیوں کو اس معلوماتی سیشن سے خوب سیکھنے کا موقع ملا اور انہوں نے مختلف سوالات اٹھائے جن کا ٹرینرز کی طرف سے تسلی بخش جواب دیا گیا۔ پی ایف یو جے ورکرز کی اس کاوش کو صحافیوں اور یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے سراہا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ہم مختلف ایشوز پر ایسی تربیتی معلوماتی میڈیا ورکشاپس کا انعقاد کرتے رہیں گے ,سندھ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو زیبیسٹ اور پی ایف یوجے ورکرز کی جانب سے تحائف بھی دئیے گئے.زیبیسٹ یونیورسٹی کےہیڈ آف میڈیا سائنسز ڈیپارٹمنٹ جناب ڈاکٹر واجد ذوالقرنین، ڈاکٹر نوید ہاشمی ،  احمد حسن اور پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید خورشید نے بطور ٹریننر نہایت خوبصورتی سے شاندار ورکشاپ میں صحافیوں کو لیکچرز دئیے بلکہ انہیں احسن انداز میں آئی ٹی کے متعلقہ تکنیکی سوالات کا جواب بھی دیا , اس اہم ورکشاپ میں پی ایف یوجے ورکرز کی صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال، سینئر نائب صدر ناصر شیخ ، ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوب برمی ، جناب امجد اسلام جنگ (حیدر آباد )، مرتضی میمن( مٹیاری سندھ)اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں