sahafion keliye emergency first aid

صحافیوں کیلئے ایمرجنسی فرسٹ ایڈ، ریسکیو ٹریننگ ورکشاپ۔۔

کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن اور کراچی پریس کلب کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں خصوصاً کرائم رپورٹرز کے لیے ریسکیو 1122 کی جانب سے فرسٹ ایڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا تربیتی ورکشاپ میں دل کا دورہ پڑنے کے دوران سی پی آر کی فراہمی ، گولی یا زخمی ہونے کی صورت میں خون کو روکنا اور جھلس جانے سمیت دیگر واقعات  میں فرسٹ ایڈ کی فراہمی کی ٹریننگ دی گئی ، ٹریننگ سیشن کے دوران شرکا کو سی پی آر کی عملی مشق بھی کروائی گئی کہ جب کسی بھی شخص کو دل کا دورہ پڑجائے تو اس دوران کس طرح سے اس کو فرسٹ ایڈ دی جاسکے، سیشن کے دوران کراچی پریس کلب کے سیکرٹری  شعیب احمد،کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف ہاشمی، سیکریٹری ریحان چشتی اور ریسکیو 1122 کے ترجمان حسان نے شرکا سے خطاب بھی کیا ، اس موقع پر سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پریس کلب اپنے ممبران کی تربیت اور باالخصوص دور جدید سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کوشاں ہے، انہوں نے سی آر اے کی جانب سے  ریسکیو 1122 کے تعاون سے کی جانب والی اپنی نوعیت کی منفرد اور سیر حاصل ورکشاپ کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا اور مستقبل میں بھی کراچی پریس کلب کی جانب سے تربیتی ورکشاپس کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی  کرائی۔موجود صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ٹریننگ سے پیشہ ورانہ امور میں بہتر انداز سے کام کیا جاسکتا ہے اس طرح کی ورکشاپ کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے ۔ورکشاپ کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے شرکا کو سرئیٹفیکٹ دئیے گئے جبکہ کراچی پریس کلب اور سی آر اے کی جانب سے ریسکیو 1122 کی ٹیم کو اجرک  کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں