صحافیوں کی ویلفیئر پہلی ترجیح ہے، سندھ اسمبلی رپورٹرز ایسوسی ایشن۔۔

سندھ اسمبلی رپورٹرز ایسوسی ایشن  کا اہم اجلاس صدر محمد نیاز کھوکھر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران اور ممبران گورننگ باڈی نے شرکت کی، اجلاس میں ایسوسی ایشن  کی کارگذاری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، تنظیم کو مزید منظم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا، جبکہ سندھ اسمبلی  کے سابق اسپیکر  آغا سراج درانی اور سندھ اسمبلی  میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ  خوانی کی گئی اور ان کی بلند درجات کی دعا کی گئی،  سندھ اسمبلی رپورٹرز ایسوسی ایشن  کا اہم اجلاس صدر محمد نیاز کھوکھر کی صدارت میں کراچی پریس کلب کی کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ جس میں ایسوسی ایشن  کے تمام عہدیداران و میمبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن  کی مجموعی کارگذاری پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور تمام عہدیداران اور ممبران نے اپنی قیمتی تجاویز پیش کیں۔ جبکہ سکریٹری اطلاعات سندھ سے ملاقات کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے تمام جلد وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن اور اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ موجودہ حالات میں صحافیوں کے مسائل پر مبنی معروضات پیش کیئے جاسکیں ۔اجلاس میں ایسوسی ایشن  اور صحافیوں کے مفاد میں بہت سے کارآمد تجاویز بھی پیش کی گئیں جن کی مکمل تائید کی گئی۔اجلاس میں صدر محمد نیاز کھوکھر اور جنرل سکریٹری محمد عارف ہاشمی نے ایسوسی ایشن  کی کامیاب کارگزاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنا ہے، باقی معاملات بھی احسن  طریقے سے حل ہو جائیں گے۔صحافیوں کی ویلفیئر ہمارے ایجنڈہ میں سر فہرست ہے، ہم شدید مخالفت اور رکاوٹوں کے باوجود کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ایسوسی ایشن  کے  نام پر نظر انداز کیئے گئے حقیقی صحافی دوستوں کو آگے لاکر انہیں احترام کا مقام دلانا ہے۔ انہونے میمبرشپ، رجسٹریشن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دوستوں کی جانب سے پیش کی گئیں تمام تجاویز پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔اجلاس میں نائب صدر جاوید قریشی و مشتاق میرانی،جوائنٹ سکریٹری مظہر عباس رضوی ،خازن اے کے محسن، انفارمیشن سکریٹری لیاقت عباسی، میمبران گورننگ باڈی معین اللہ شاہ،محمد ناصر،ذولفقار علی ببر،وسیع قریشی، شعیب احمد نے اپنی مفید تجاویز پیش کیں۔ اس سے پہلے اجلاس میں سندھ اسمبلی کے سابقہ اسپیکر و رکن سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی اور سندھ اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شبیر قریشی کی والدہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ اراکین نے آغا سراج درانی کی جمہوریت کیلئے کی گئی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں