کوئٹہ کے تھانہ گوالمنڈی کے ایس ایچ او کو تین صحافیوں کو لاک اپ کرنے کے جرم میں معطل کردیاگیا۔۔ ایس ایچ او گوالمنڈی نے کوریج کے لیے تھانے جانے والے تین صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا تھا ، صحافی عصمت سمالانی ، عبد الحمید ، اور شمس کاکڑ کو ایس ایچ او نے تھانے میں بلاوجہ قانون ہاتھ میں لیتے ہوئے لاک اپ میں بند کردیا۔تھانیدار کی اس حرکت کا اعلیٰ حکام نے سخت نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری معطل کردیا اور دو سال کی سروس بھی معطل کردی ہے۔۔ ایس ایچ او گوالمنڈی نے صحافیوں کو حبس بے جا میں رکھ رکھا تھا۔۔ دریں اثنا بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گوالمنڈی پولیس کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے ایک بیان میں بی یوجے نے کہا تھا کہ ایس ایچ او گوالمنڈی نے صحافیوں کو حبس بے جا میں رکھ کر قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ بی یو جےکاکہنا ہے کہ قانون کے محافظ شریف شہریوں کو سرعام بربریت کانشانہ بنا رہے ہیں ، صحافیوں کو پیشہ وارانہ فرائض سے روکنا ، قواعدو ضوابط کی سنگین خلاف ورزی اور ازادی صحافت پر براہ راست حملہ ہے۔
صحافیوں کو لاک اپ کرنے والا تھانیدار معطل۔۔
Facebook Comments
