mulk mein sahafat ko jurm banadia gya

صحافیوں کو خوف و دبائو میں لانے کی کوشش قابل قبول نہیں،کراچی پریس کلب۔۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان اور مجلسِ عاملہ نے پریس کلب کے سابق گورننگ باڈی ممبر رانا جاوید ،سینئر ممبر آفتاب ملک اور دیگر صحافیوں کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر افضل زیدی کی جانب سے جاری کیے گئے لیگل نوٹس اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ کراچی پریس کلب سے جاری بیان میں پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ایسے اقدامات آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق پر حملے کے مترادف ہیں۔ سرکاری منصب پر بیٹھے افراد کی جانب سے صحافیوں کو خوف و دباؤ میں لانے کی کوشش قابلِ قبول نہیں۔ صحافی برادری کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض آزادانہ اور بغیر کسی دباؤ کے سرانجام دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔مجلس عاملہ نے اس معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے ممبران کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی، ہراسانی یا دباؤ کے خلاف ہمیشہ دیوار کی طرح کھڑا رہے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور لیگل نوٹس فوری طور پر واپس لیا جائے۔پریس کلب کے عہدیداروں نے واضح کیا اگر ممبران کو تنگ کرنے یا قانونی کارروائی کی کوششیں جاری رہیں تو صحافی برادری مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی اور اس معاملے کو اعلی حکام تک لے جایا جائے گا

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں