لاہور پریس کلب میں پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی صدارت میں صحافتی تنظیموں کا اجلاس ہوا جس میں پی ایف یو جے ، پنجاب یونین آف جرنلسٹس، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن، ایسوسی ایشن آف فوٹو جرنلسٹس اور پاکستان سپورٹس رپورٹرز فیڈ ریشن کے عہدیداران خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تمام صحافتی تنظیمیں متحد اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کی قیادت میں پر عزم ہیں۔ مشترکہ طور پر صحافیوں کے حقوق ، آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی جنگ لڑیں گے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے روز تمام صحافی صبح 11 بجے لاہور ہائیکورٹ بار جائیں گے جہاں ہائیکورٹ بار کے صدر آصف نسوانہ ، لاہور بار کے صدر مبشر رحمان، پی ایف یو جے کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، ممبر ایف کیسی شفیق اعوان، پی یو جے کے صدر نعیم حنیف ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر خواجہ نصیر، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر علی ساہی، سیکرٹری جنرل مجاہد شیخ، کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن فوٹو جرنلسٹس سمیت وکلاء قائدین مشتر کہ طور پر پریس کا نفرنس کریں گے اور آئندہ کا لائحہ دیا جائے گا جس کے بعد صحافی قائدین اور وکلاء ایک ریلی کی قیادت میں ایف آئی اے کے دفتر جائیں گے۔ لاہور پریس کلب میں منعقدہ اجلاس میں مقررین نے کہا کہ صحافیوں پر اس حملہ کے در پردہ سنگین سازش بھی کارفرما ہے اور یہ بنیادی طور پر آزادی صحافت اور آزادی اظہار پر پی کا ایکٹ کے در پردہ سنگین حملہ کی کوشش ہے جس کا پوری صحافی کیمونٹی مل کر مقابلہ کرے گی اور اس سازش کو بھر پور انداز میں بے نقاب کیا جائے گا۔ اجلاس میں پی ایف یو جے کے ممبر ایف ای سی شفیق اعوان ، لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر افضال طالب، پی یو جے کے صدر نعیم حنیف ، جنرل سیکرٹری قمر الزمان بھٹی، لاہور پریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری عمران شیخ ، فنانس سیکرٹری سالک نواز ، کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر علی ساہی ، جنرل سیکرٹری مجاہد شیخ سینئر نائب صدر حاد اسلم، سینئر کرائم رپورٹر احمد فراز ، سلمان قریشی ممبر گورننگ باڈی رانا شہزاد ، سابق نائب صدر پریس کلب امجد عثمانی اور سعید اختر سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
