sahafi ke qaatilo ki giraftaari ke hawale se alamaati bhook hartaal

صحافی کے  قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے علامتی بھوک ہڑتال۔۔

  جان محمد مہر شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے حوالے سے علامتی بھوک ہڑتال، سندھ ایکشن  کمیٹی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈہاک کمیٹی نے کراچی پریس کلب میں علامتی بھوک ہڑتال کا انعقاد کیا، احتحاج میں اے این پی، ایم کیو ایم، پی پی پی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق بروز جمعرات دن 2 بجے سے 5  تک علامتی بھوک ہڑتال کی گئ، اس علامتی بھوک ہڑتال میں سندھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ  مظہر عباس کراچی یونین آف جرنلسٹس ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین  امتیاز خاں فاران ممبر ارشاد کھوکر ،ہارون خالد پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر  خورشید عباسی اسسٹنٹ سیکریٹری سردار لیاقت کشمیری،ممبر جاوید چوہدری پاکستان یونین آف جرنلسٹس کے سابق نائب صدر نعمت اللہ بخاری مزدور رھنما لیاقت ساہی،انٹرنیشنل لائیر فورم کے چیئرمین ناصر احمد کی قیادت میں وکلا وفد نے شرکت کی،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید، ایم کیو ایم، کے رہنما شمشاد صدیقی،پی پی پی رہنما رزاق باجوہ سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد پی ایف یو جے دستور کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ،اکرم خان، نصیر احمد، بشیر سدوزئی، ماجد خان، اختر روہیلا،لیاقت مغل،اشرف بھٹی،نعمت اللہ بخاری، محمد فیاض آرائیں ۔ رسول بخش چنا اور دیگر نے شرکت کی،پی ایف یو جے سندھ ایکشن کمیٹی،اہڈھاک کمیٹی کراچی یونین جرنلسٹس اور تمام رہنماؤں نے جان محمد مہر سمیت تمام شہید صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرو مختلف اخبارات اور چینلز سے جبری برطرفیاں بند کی جائیں برطرف صحافیوں اور میڈیا ارکان کے واجبات فوری ادا کئیے جائیں غیر اعلانیہ سنسر شپ کے خلاف احتجاج جاری ھے اس موقع پر مختلف نعرے لگائے گئے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں