کراچی میں ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت نے ایس ایس پی/پرنسپل پولیس ٹریننگ کالج شہدادپور کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔ عدالت نے ایس ایس پی کو بروز جمعرات 20 فروری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ صحافی کی جانب سے ایس ایس پی کے خلاف 22 اے کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ایس ایس پی نے ضلع سانگھڑ کے شہدادپور میں صحافی سجاد لاشاری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صحافیوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے اور دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ صحافی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ “مجھے ہراساں کیا جا رہا ہے۔”
Facebook Comments