sahafi ki giraftaari hukoomat ki badnaami

صحافی کی گرفتاری، حکومت کی بدنامی ۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس  ( ورکرز ) کے صدر پرویز شوکت ، سیکرٹری جنرل شاہد علی ، نائب صد ر طاہر راٹھور ،خاتون نائب صدر ڈاکٹر سعدیہ کمال اور دیگر عہدیداروں نے سینئر صحافی خالد جمیل کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور ان کی گرفتاری کو آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ پی ایف یو جے ورکرز کے عہدیداروں نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ،وزیر اطلاعات مرتضیٰ سلنگی سے مطالبہ کیا ہے کہ خالد جمیل کو فوراً رہا کیا جائے اور صحافیوں میں پائی جانے والی بے چینی کودور کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خالد جمیل ایک نہایت شریف النفس اور سلجھے ہوئے صحافی ہیں ان کی گرفتاری چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کر کے کی گئ ہے جس کی وجہ سے صحافیوں میں شدیدغم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور تمام صحافی تنظیمیں اور صحافی سراپا احتجاج ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے ایسی گرفتاریوں سے حکومت کو بد نامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔پی ایف یو جے ورکرز کے عہدیداروں نے خالد جمیل کورہا نہ کرنے کی صورت میں پریس کلب کے باہر مظاہر ہ کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں