صحافت پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں، حبیب اکرم۔۔

اپوزیشن تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت قومی کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، وکلا، صحافیوں، دانش وروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی حبیب اکرم نے کہا کہ صحافت پر پابندیاں لگی ہوئی ہیں، آج ہم پر پیکا ایکٹ لگا ہوا ہے اور یہ ایکٹ اسی حکومت کے ایوانوں سے آیا ہے، ہر جگہ ایک تقسیم پیدا کردی گئی ہے، اداروں اور سیاست دانوں کے درمیان خلیج اس قدر بڑھ چکی ہے اسے کم کرنے والے لوگ نہیں ہیں، ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ کیا ہمارے پاس واقعی کوئی راستہ بچا ہے؟ یا ہمیں لڑنا ہی پڑے گا، کیا لڑائی کی کیفیت میں ملک اس کا متحمل ہوسکے گا؟ کیا کوئی اور صورت موجود ہے کہ ہم آگے بڑھ سکیں؟ ہمیں اس پر بات کرنے کی ضرورت ہے۔دریں اثنا اس موقع پر سینئر صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ غیراعلانیہ نہیں اعلانیہ مارشل لا لگا ہوا ہے، جس طرح سے میڈیا، عدالتوں اور حکومت کو چلایا جارہا ہے اس سے بڑا اعلان کیا ہوگا؟ جس طرح انہیں کنٹرول کیا جارہا ہے اب کسی اعلان کی ضرورت باقی نہیں رہی، یہ بالکل وہی مارشل لا ہے جو ضیا دور میں لگا ہوا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں