صابرشاکرپر اسلام آباد میں 53کروڑ کا اسپتال خریدنے کا الزام۔۔

سینئر صحافی محسن رضا خان نے سوشل میڈیا ایکس پوسٹ کے ذریعے صابر شاکر پر الزام لگایا ہے کہ صابر شاکر نےاپنے دوست اے آر وائی کے دوسرے اینکر کے ہمراہ اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ مرکز میں تریپن کروڑ  کا جواسپتال عمران خان کے دور میں  خریدا تھااس کی حلال کمائی کی منی ٹریل پیش کردیں، اس اسپتال کی مالیت اب دوارب سے زیادہ ہوچکی ہے لیکن آپ کا ساتھی اینکر قابض ہے۔۔ اس پوسٹ پر لندن سے خاتون صحافی سفینہ خان نے پوسٹ کیا کہ ارے صابر شاکر صاحب میں تو آپکو اپنی طرح غریب انسان سمجھتی رہی آپ تو اسی سسٹم کے بینفشری نکلے کروڑوں کی جائیدادیں کیا یہ وہی پراپرٹی ہے جو آپ نے اور سمیع ابراہیم نے کرونا کے دنوں میں فیضاب ہوئے تھے اور اب سمیع ابراہیم نے آپکے حصے پر بھی قبضہ کر رکھا ہے ؟انہوں نے صابر شاکر کو مخاطب کرکے پوچھا کہ کیا آپ دونوں کا جھگڑا ابھی تک چل رہا ہے یا حل ہوگیا۔؟

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں