شیخ راشدعالم کی  صحافیوں کے اعزاز میں دعوت  پایا۔۔

 کراچی پریس کلب  کے الیکشن  کے سلسلے  میں کنزیومر واچ پاکستان کے چیف ایڈیٹر شیخ راشد عالم نے  ہیڈ آفس میں ہم خیال صحافیوں  کی محفل سجائی  جس میں ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بطور خاص شرکت کی۔اس موقع پر مزیدار فوڈز کے مزیدار پائے،اصلی گھی سے تیارکردہ  حلوے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی  تقریب  کے میزبانوں میں  آغا خالد اور نشید آفاقی  بھی شامل تھے  اس موقع پر ڈپٹی میر  سلیمان عبد اللہ مراد نے صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوے کہاکہ شہر کی تعمیروترقی کے لیے پیپلز پارٹی بھرپور کوششیں کررہی ہے اور چھ ماہ سے ایک سال میں کراچی میں بڑی مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے اس سلسلہ میں سخت ہدایات جاری کی ہیں اور کراچی کی تعمیر نو کے لیے بڑے اور اہم فیصلے کیے گئے ہیں جن کے نتائج جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ کراچی کے مسائل بہت گھمبیر ہیں اور صرف 33 فیصد شہر کی آبادی بلدیہ کے حصہ میں آتی ہے وہ بھی غیر ترقیاتی غریب بستیاں اور نواحی علاقے جبکہ پوش علاقے اس کی عملداری میں نہیں آتے اس لیے ترقیاتی کاموں میں بھی بڑی رکاوٹیں آرہی ہیں تقریب میں صحافی رہنما خورشید عباسی، میٹرو نیوز کے ڈائرکٹر امیر علی چانڈیو، کے پی سی کے سابق صدر احمد خان ملک، ہمدرد کے پی آر او عامر سعید،افسر عمران،اجمل ملک، فصیح الدین، عبید شاہ، خبریں گروپ کے رانا فیصل، صابر مغل، سکینہ لودھی، انور بن عباس، فوٹو جرنلسٹ جمیل، رانا طاہر، زین پریڈی،سکینہ لودھی، فتح اللہ،امت سے وابستہ صحافی  اشرف  ودیگر شریک ہوے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں