شوہرکو بولڈ لباس پسند نہیں، سنیتا مارشل۔۔

 اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ وہ لباس کے انتخاب میں احتیاط رکھتی ہیں کیونکہ ان کے شوہر بولڈ لباس پسند نہیں کرتے۔حال ہی میں اداکارہ سنیتا مارشل ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی پر کھل کر بات کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ فیشن کرتے وقت اس بات کا خیال رکھتی ہیں کہ ان کے کپڑے زیادہ بولڈ نہ ہوں کیونکہ ان کے شوہر کو یہ پسند نہیں البتہ ان کے شوہر حسن جوکہ خود بھی اداکار ہیں، نے انہیں کبھی کام کرنے سے نہیں روکا۔سنیتا کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی لباس پہنتے وقت احتیاط کرتی ہیں اور کبھی ایسے کپڑوں میں طارق روڈ جانا پسند نہیں کریں گی جس سے لوگ متوجہ ہوں البتہ جب وہ ملک سے باہر ہوتی ہیں تو جو بھی لباس پہننا چاہیں پہنتی ہیں مگر تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرتیں کیونکہ وہ یہ سب کو دکھانا نہیں چاہتیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں