شرابی شوہر نہیں چاہیئے، اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ۔۔۔

اداکارہ و ماڈل حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر سے متعلق لب کشائی کی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے تعلیم، کیرئیر کا انتخاب اور جلدی شادی کرنے سمیت انڈسٹری کے حوالے سے گفتگو کی۔حفصہ بٹ نے اپنے ہونے والے شوہر میں پائی جانے والی خوبیوں کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ ان کا اپنے ہونے والے شوہر سے ایک مطالبہ ہے کہ وہ شخص شراب پینے کا عادی نہ ہو، گھر بنانے والی خصوصیت کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دینے والا انسان ہو۔اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ اب زیادہ تر مرد شراب پیتے ہیں جس سے ان کی فیملی متاثر ہوتی ہے۔حفصہ نے واضح کیا کہ انہوں نے اردگرد کے مشاہدے سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ شراب نوشی سے نہ صرف فرد بلکہ اس کی پوری فیملی متاثر ہوتی ہے، اس لیے وہ اپنے لیے ایک ذمہ دار اور صاف ستھرا کردار رکھنے والے شریکِ حیات کی خواہش رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہونے والا شوہر پڑھا لکھا ہونےکے ساتھ ساتھ معاشی طور پر بھی مضبوط ہونا چاہیے اور وہ اپنے شوہر کے ساتھ نارمل زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ نے فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں