شاہ زیب خانزادہ کو ہراساں کرنے والے کو ٹریس کرینگے، عطا تارڑ۔۔

  وفاقی وزیر اطلاعات عط ءاللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔جیو نیوز‘‘ کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ سفر کے دوران ہراساں کرنا جرم ہے اور ریاست اس کے خلاف ایکشن لے گی۔عطاء اللہ تارڑ نے یقین دلایا کہ حکومت مکمل طور پر صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ریاست اس شخص کو ٹریس کرے گی جس نے شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ہراسمنٹ کی، اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ آزادیٔ اظہار اور آزاد صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہیں، اور حکومت صحافیوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں