سینئر صحافی عبدالستار خان کی انگریزی کتاب ’’ڈارک ٹاور آف اکاؤ نٹبیلیٹی‘‘ کی تقریب رونمائی لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام ہوئی جس میں صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جن سینئر صحافیوں نے اظہار خیال کیا ان میں مجیب الرحمان شامی، سہیل وڑائچ، مبشر لقمان، حماد غزنوی، انجم رشید، سعدیہ صلاح الدین، راﺅ عامر، مصطفیٰ نذیر احمد اور لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری شامل تھے۔ مزید برآں، سینئر صحافی نجم سیٹھی اور پی پی پی سے وابستہ سیاسی کارکن اسلم گورداسپوری کے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی حاضرین کو سنوائے گئے۔
Facebook Comments
