سینئرصحافی رضی دادا کو ایوارڈ نہ ملنے پر 2 اینکرز کا احتجاج۔۔۔

نجی ٹی وی پروگرامز میں حکومتی موقف کی ترجمانی کرنے والے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رضی دادا کو ایوارڈ نہ ملنے پراینکر پرسن زریاب عرفان اور ایثار رانا نے احتجاج کیا اور نہ ملنے کی وجہ بھی بتا دی۔نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کی اینکرپرسن زریاب عرفان نے  اپنے پروگرام کا ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیا  ہے جس میں اینکرپرسن اور ایثار رانا نے رضی دادا کو حکومت کی ترجمانی کرنے کے باوجود ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس کااظہار کیا اور اپنا احتجاج  ریکارڈ کروایا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکرپرسن زریاب عرفان سینئر صحافی رضی دادا کو کہتی ہیں کہ آپ نےاپنا احتجاج ریکارڈ کروا لیا ہےیامیں کروا دوں، اس پر رضی دادا کاکہناتھا کہ میرا احتجاج کرنا بنتا ہے میرا احتجاج ریکارڈ ہونا چاہئے۔اینکرپرسن کاکہناتھا کہ گزشتہ روزجہاں اتنے سارے ایوارڈز بانٹے  گئے،جس طریقے سے آپ حکومتی موقف کی ترجمانی کرتے ہیں، ڈٹے رہتے ہیں، گالیاں آپ کھاتے ہیں،ٹوئٹ کے نیچے ایسے ایسے القابات سے نوازا جاتا ہے، ایک ایوارڈ تو آپ دینا چاہئے تھا،اس بارے میں میں ایثار رانا کی رائے بھی شامل کروں گی۔رضی دادا کاکہنا تھا کہ وہ ان لوگوں کو ملے جنہوں نے 10مئی والی جنگ کے اندردشمن کے بیانیے کا ساتھ دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں