lahore rang ke reporter ke sath police gardi

سینئر صحافی کے والدکی  تدفین کیلئے قبرستان میں  جگہ نہ مل سکی۔۔

نجی ٹی وی چینل کے سینئر شفٹ انچارج کے والد کا انتقال، تدفین کیلئے لاہور کے کسی بھی قبرستان میں جگہ نہ ملی،  کئی گھنٹے کی کوششوں کے بعد کافی دباؤ کے بعد آخرکار تدفین کیلئے جگہ مل گئی۔۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ ۔۔لاہور رنگ کے سینئر شفٹ انچارج کا تعلق عارف والا سے ہے لیکن لاہور میں اپنا ذاتی گھر بھی ہے۔ گزشتہ روز جب ان کے والد کا انتقال ہوا تو شام پانچ بجے سےقبر کی  جگہ کے لئے تلاش شروع کی گئی لیکن ہر جگہ اور ہر قبرستان سے انہیں منع کردیاگیا کہ آپ عارف والا سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے قبر کیلئے جگہ نہیں دے سکتے۔۔ ۔ شام پانچ بجے سے مختلف قبرستانوں کے چکر لگا لگا کر صحافی بے بس ہوچکا تو اس نے اپنے دفتر فون کیا اور پھر لاہور کے مختلف رپورٹرز حرکت میں آئے اور رات کو آخرکار جگہ لینے میں کامیاب ہوگئے۔۔ستم ظریفی یہ کہ صحافی کو دو ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی،اگر لاہور کے معروف صحافی کے والد کو لاہور میں تدفین میں مسائل ہیں تو باقی عوام کا کیا حال ہوگا؟اطلاعات کے مطابق  رات گئے انہیں ایک ماہ کی سیلری (نومبر ) کی سیلری ادا کر دی گئی۔۔ دوسری جانب سال 2026 شروع ہوگیا ،پر نیو ٹی وی کے ورکرز کو  نومبر ,دسمبر 2025  کی تنخواہ نہیں ملی، پپو کا کہنا ہے کہ چند ورکرز کی اکتوبر کی تنخواہ بھی رہتی ہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں