سینئر صحافی کے نوائے وقت گروپ پر لاکھوں کے واجبات۔۔

سینئر صحافی اسراراحمد راجپوت نے اپنے لاکھوں کے واجبات کیلئے نوائے وقت گروپ آف پیپرز کی مالکن رمیزہ نظامی کے شوہر اویس زکریا عزیز ایڈووکیٹ سےمدد کی اپیل کی ہے۔۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ انہوں نے بطور کرائم اور کورٹ رپورٹر سترہ سال رمیزہ نظامی کی ملکیت اخبار دی نیشن میں کام کیا، دوہزار چوبیس میں غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بلیوورلڈ سٹی کے مالک اور دہشت گردی و دیگر متعدد کیسز میں ملوث گینگ کے خلاف خبریں لگانے کی پاداش میں رمیزہ نظامی اور ایڈیٹر سلمان مسعود نے انہیں برطرف کردیا۔۔ اسرار احمد راجپوت کا کہنا ہے کہ انہیں رمیزہ نظامہ کا دستخط شدہ لیٹر ملا اور کہاگیا کہاسلام آباد آفس جاکر اکاؤنٹنٹ سے ملیں اور بقایاجات وصول کرلیں جس پر ہیڈآفس اسلام آباد  گیا تو انہیں کہاگیا کہ لاہور آفس والوں کو لیٹر لکھیں کہ آپ کے ٹوٹل واجبات بتائیں ، افسوسناک بات ہے کہ اسی وقت بذریعہ ڈاک اور ای میل بھیجنے کے باوجود ایک سال ہونے کو آیا لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا، رمیزہ نظامی نےان کی چوبیس ماہ کی سیلری اور سترہ سال کے واجبات جو ٹوٹل باسٹھ لاکھ روپے بنتے ہیں، آپ سے گزارش ہے کہ میرے واجبات فوری دلوائے جائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں