کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے سندھ پبلک سروس کمیشن کی انتظامیہ کی جانب سے سینئر صحافی امداد سومرو کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ سے اس معاملے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، کے یوجے دستور کے صدر نصراللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مختلف اداروں میں بے نظمی اور بدعنوانیوں کو سامنے لانا صحافیوں کا فرض منصبی ہے، سینئر صحافی امداد سومرو کہنہ مشق صحافی ہیں جو اپنی ایکسکلوسیو خبروں اور تحقیقاتی رپورٹنگ کی بنیاد پر صحافتی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے ہیں ، اگر امداد سومرو کی بعض خبروں پر کسی ادارے کے کوئی تحفظات ہیں تو اسے تردید کیلئے مروجہ طریقہ کار اپنانا چاہئے۔ کسی بھی صحافی کی نیوز کوریج پر اسے ہراساں کرنا یا دھمکیاں دینا ناقابل قبول اور قابل مذمت فعل ہے ، کے یوجے اس مذموم حرکت کی مذمت کرتی ہے اور صحافیوں کے تحفظ کی خاطر قانونی چارہ جوئی کے لئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
سینئر صحافی کو دھمکیاں،وزیراعلیٰ سندھ سے نوٹس کی اپیل۔۔
Facebook Comments
